فرانسیسی فٹبال اسٹار کریم بینزیما کا غزہ کی حمایت میں بیان
مشہور فرانسیسی فٹبال اسٹار کریم بینزیما نے غزہ کی حمایت میں بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری پیغام میں سعودی الاتحاد کلب کے فرانسیسی اسٹار کریم بینزیما نے غزہ پٹی کے باشندوں کی حمایت میں بات کی۔
کریم بینزیما نے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے باشندے اسرائیل کی بمباری کا ہدف بن رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان باشندوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔
AdvertisementToutes nos prières pour les habitants de Gaza victimes une fois de plus de ces bombardements injustes qui n’épargnent ni femmes ni enfants.
— Karim Benzema (@Benzema) October 15, 2023
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے لیکن غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ بڑی غلطی ہوگی۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
