Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

سابق کرکٹر رمیز راجہ، شعیب ملک اور وقار یونس نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کی زخمی انگلی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فاسٹ بولر اس وقت بولنگ کے دوران درد کا سامنا کررہے ہیں۔

سابق کرکٹر شعیب ملک نے مقامی میڈیا کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کی رفتار اور نئی گیند سے وکٹ لینے کی صلاحیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’انہیں ٹیم کے فزیو تھراپسٹ اور ٹرینر کے ساتھ مل کر اپنی اوسط بولنگ کی رفتار میں کمی کو دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا‘‘۔

انہوں نے شاہین آفریدی کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’جب سے وہ انجری سے صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کی رفتار پہلے جیسی نہیں رہی‘‘۔

Advertisement

شعیب ملک نے مزید کہا کہ ابھی پاکستان کے آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں سے میچز ہونے باقی ہیں لہذا ٹیم مینجمنٹ کو شاہین کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کہتے ہیں ’’پاکستان اُس وقت کامیاب ہوتا ہے جب شاہین ابتدا ہی میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کرتے ہیں اور کئی سالوں سے وہ ایسا ہی کرتے آئے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ابھی انہیں کافی مشکلات درپیش ہیں، امید ہے کہ وہ مورنے مورکل کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈکپ کے گزشتہ میچز کے دوران آؤٹ آف فارم نظر آئے ہیں جب کہ وہ ابتدائی اوورز میں بھی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر