بابر اعظم کو مشکل حالات میں کیا کرنا چاہیے؟ مشتاق احمد نے بتادیا
سابق اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم مشکل میں ہو تو بابر اعظم کو میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں مشورے کے لیے جانا چاہیے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم مشکل میں ہوگی کپتان بابر اعظم آئندہ ورلڈکپ میچز میں گراؤنڈ چھوڑنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
مشتاق احمد نے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ گزارے گئے اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ’جب میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ کام کررہا تھا تو ہم نے ایلسٹر کک سے کہا تھا کہ جب کبھی وہ مشکل حالات میں پھنسیں تو فوری میدان چھوڑ کر گیم پلان پر انتظامیہ سے بات کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بابر اعظم
انہوں نے کہا ’ایلسٹر کک کا میدان چھوڑ کر انتظامیہ سے بات کرنے کا بہت فائدہ ہوا جس نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے کئی مییچز کا رخ تبدیل کردیا‘۔
سابق کرکٹر نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’بابر اعظم کو بھی مشکل حالات میں ایسی ہی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ وقفہ لینے اور کوچنگ اسٹاف سے بات کرنے کا بہت فائدہ ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈریسنگ روم سے پیغامات بھیجنے سے کپتان کو نقصان پہنچتا ہے جس سے بہتر کپتان کا خود میدان سے باہر آکر بات کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
