Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی کس قومی کرکٹر کے مداح ہیں؟

Now Reading:

شاہد آفریدی کس قومی کرکٹر کے مداح ہیں؟

شاہد آفریدی کس قومی کرکٹر کے مداح ہیں؟

“بوم بوم” کہلانے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتادیا کہ وہ کس قومی کرکٹر کے مداح ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے فلموں کی آفر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 یا 3 بار بالی ووڈ اور پاکستانی انڈسٹری سے فلم کی آفر ہوئی تھی لیکن میرے خیال سے کام وہ کرنا چاہیے جس میں آپ ماہر ہوں، میری پہچان کرکٹ تھی، فلموں کی طرف میرا یا میری فیملی کا رجحان نہیں تھا، اشتہارات کی حد تک ٹھیک تھا لیکن فلموں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

کرکٹرز کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جونئیر کرکٹرز زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے لگتے ہیں تو میں انہیں لازمی کہتا ہوں کہ مستقبل میں سوشل میڈیا نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس آپ کیلئے کام آئے گی، پہلی توجہ پرفارمنس ہونی چاہیے پھر جب وقت ملے آپ سوشل میڈیا استعمال کرسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ خود بابراعظم کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے کیونکہ بڑے کھلاڑی بڑے ایونٹ میں نظر آنے چاہیے، میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہیے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر