Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام الحق کے پرتعیش ولیمے کے چرچے

Now Reading:

امام الحق کے پرتعیش ولیمے کے چرچے
امام الحق کے پرتعیش ولیمے کے چرچے

امام الحق کے پرتعیش ولیمے کے چرچے

قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس کے بعد 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

قوالی نائٹ میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب محظوظ کیا جب کہ 25 نومبر کو نکاح کے بعد یہ خوبصورت جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا۔

تاہم اب ان کے پرتعیش ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisement

امام الحق کی اہلیہ انمول محمود کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے بھی ولیمے کی تصایر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی گئیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انمول محمود نے لکھا ’’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ میرے شوہر ہیں اور یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے، زندگی بھر کے اس سفر میں میرے ساتھ شامل ہونے کا شکریہ! ابھی بہت سے سال باقی ہیں‘‘۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق نے گہرے نیلے رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے جب کہ ان کی اہلیہ نے انگوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی جس میں کئی نامور موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر