
بالآخر پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے واجبات ادا کردیے
پی سی بی نے ستمبر میں کھلاڑیوں کے ساتھ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک یعنی 3 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاہدے کے کامیابی کا اعلان کیا تھا۔
رواں سال قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اہم تنازعہ کا شکار رہے لیکن کھلاڑی اپنی بات منوانے میں کامیاب رہے اور پی سی بی نے ماہانہ ریٹینر اور میچ فیس میں نمایاں اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساتھ ہی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی کی آمدنی میں سے 3 فیصد حصہ بھی کھلاڑیوں کے لیے مختص کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر کھلاڑیوں نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد انہیں واجبات ادا کردیے جائیں گے جب کہ شان مسعود، حسن علی، عماد وسیم اور نسیم شاہ کی منظوری کا انتظار تھا۔
حال ہی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد ہونے والے شان مسعود نے بدھ کو دستخط کردیے ہیں جب کہ شان مسعود جو ڈی کیٹیگری میں شامل تھے اب ان کی کیٹیگری میں بھی بہتری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں پانچ کھلاڑیوں کا اضافہ
دوسری جانب حسن علی بھی اپنی کیٹیگری میں بہتری کی توقع کررہے ہیں اور ساتھ ہی عماد وسیم کو بھی جلد فیصلہ کرنا ہوگا جب کہ نسیم شاہ جو کہ انجری کے باعث انگلینڈ میں موجود ہیں اور واپسی پر وہ معاہدہ قبول کرسکتے ہیں۔
میڈٰیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو بھی کھلاڑی معاہدہ کو قبول کرے گا تو انہیں چند دنوں میں ہی واجبات کی ادائیگی ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News