
بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تینوں فارمیٹ میں اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور ان پر کپتانی چھوڑنے کا شدید دباؤ تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کےدوران بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بابراعظم اس پر خوش نہیں تھے۔
بعد ازاں بابراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردارہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی کھیلتارہوں گا اور نئے کپتان سےبھر پور تعاون کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنامشکل تھا لیکن یہ ہی درست وقت ہے، میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News