یونس خان کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان
سابق کپتان یونس خان کو پاکستانی جونیئر ٹیموں کی کوچنگ ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستانی جونیئر ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے حال ہی میں یونس خان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ وہ جونیئر ٹیموں کی کوچنگ سنبھالیں گے اور انہیں مزید نکھارنے کا کام کریں گے۔
تاہم دونوں کے درمیان ابھی بات چیت کو حتمی شکل دینا باقی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ذکاء اشرف کی بھارت سے واپسی کے بعد ہی باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جب کہ یونس خان بھی ان دنوں دبئی میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
خیال رہے کہ پی سی بی نے سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جن کی ابتدائی ذمہ داری متحدہ عرب امارات میں ہونے والا اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔
دوسری جانب وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے جب کہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر منتخب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
