طوبٰی حسن سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تھائی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
طوبٰی حسن زخمی ہونے کے باعث سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تھائی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئی ہیں۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم کی لیگ اسپنر طوبٰی حسن زخمی ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
آل راؤنڈر کائنات حفیظ کو ان کی جگہ پاکستان ویمنز اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آغاز ہورہا ہے جس کے بعد تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
طوبٰی حسن ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہوگئی تھیں۔
ان کے دائیں گال پر زخم آیا تھا اور کنکشن کی علامات بھی ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد میڈیکل پینل نے انہیں کھیلنے کے لیے ان فٹ قرار دے دیا تھا اور ان کی متبادل کے طور پر صائمہ ملک نے میچ میں حصہ لیا تھا۔
طوبیٰ حسن کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس دوران وہ اپنا ری ہیبلیٹیشن مکمل کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
