Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوتم گمبھیر کا پاک بھارت شائقین کو مشورہ

Now Reading:

گوتم گمبھیر کا پاک بھارت شائقین کو مشورہ

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت فائنل کی خواہش ظاہر کردی۔

سابق بھارتی بیٹر گوتم گمبھیر نے حالیہ انٹرویو میں مخالف ٹیم کی بدقسمتی پر خوش ہونے کے بجائے کامیابی کا جشن منانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا ’’آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بلآخر گوتم گمبھیر بھی بھارتی تماشائیوں کیخلاف پھٹ پڑے

ان کا کہنا تھا ’’ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اگر پاکستان کسی ٹیم کے خلاف ہار جائے تو بھارتی شائقین اس کا جشن منائیں یا پھر بھارت کی شکست پر پاکستانی شائقین جشن منانا شروع کردیں‘‘۔

گوتم گمبھیر نے شائقین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’دوسروں کی ناکامیوں میں خوشیاں ڈھونڈنے کے بجائے اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں خوشیاں تلاش کریں‘‘۔

سابق بھارتی کرکٹر کہتے ہیں ’’کسی اور کی شکست کا جشن منانا بے معنی ہے، یہ ایک منفی رویہ ہے اور اس ذہنیت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے جب کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کی خاطر ایسی حرکتیں شروع کردی ہیں‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کے میچز 4 سے 30 جون تک کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جب کہ اس حوالے سے آئی سی سی کی ٹیم نے امریکہ میں ممکنہ مقامات کا معائنہ بھی کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر