
ایک اور پاکستانی کرکٹر دلہنیا لانے کو تیار، شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات سے ہوگیا ہے۔
ایک اور پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف نے دلہنیا لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے جب کہ گزشتہ رات کرکٹر کی مہندی کی تقریب منعقد ہوٸی۔
فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب آباٸی علاقے پھول نگر میں ہوٸی جس میں آل راؤنڈر کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
فہیم اشرف کی بارات 25 نومبر کو ہوگی جب کہ ولیمے کی تقریب اس کے ایک روز بعد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر امام الحق کی دلہن کی تصاویر وائرل
اس سے قبل رواں سال اگست میں قومی کرکٹر نے منگنی کی تھی جس کی تقریب بھی ان کے آبائی علاقے میں ہی منعقد ہوئی تھی۔
تقریب میں فہیم اشرف کے رشتے داروں، عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی جب کہ اس موقع پر قومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News