Advertisement
Advertisement
Advertisement

وریندر سہواگ کی پاکستان پر کڑی تنقید

Now Reading:

وریندر سہواگ کی پاکستان پر کڑی تنقید
وریندر سہواگ کی پاکستان پر کڑی تنقید

وریندر سہواگ کی پاکستان پر کڑی تنقید

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 بھارت میں جاری ہے جس کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے جب کہ ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی پاکستان ٹیم پر سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے کڑی تنقید کی ہے۔

وریندر سہواگ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا ’’21 ویں صدی میں 6 ون ڈے ورلڈکپ ہوچکے ہیں جس میں صرف ایک بار ہم 2007 میں سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکے تھے‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ’’بائے بائے پاکستان‘‘ وریندر سہواگ کی پاکستان ٹیم پر تنقید

انہوں نے کہا ’’ہم نے 5 مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان نے صرف ایک مرتبہ 2011 میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور وہ آئی سی سی سمیت بی سی سی آئی پر گیندوں اور پچ کو تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہیں جو کہ مضحکہ خیز الزامات ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’جب ہم پاکستان کو ہرانے کے باوجود کسی دوسری ٹیم سے ہارتے ہیں تو ان کے وزیر اعظم ہمارا مذاق اڑاتے ہیں جب کہ بھارت پہنچ کر ان کے کھلاڑی ہمارے سپاہیوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور حیدر آباد میں چائے سے لطف اندوز ہونے کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ’’پی سی بی کے چیف آن کیمرہ ہمارے ملک کو دشمن کہتے ہیں اور وہ اپنی نفرت کے بدلے ہم سے محبت کی توقع رکھتے ہیں‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواب دیکھنے لگے

انہوں نے مزید لکھا ’’جو اچھا برتاؤ کرتے ہم اس کے ساتھ بہت اچھے ہیں اور جو ایسا برتاؤ کرے تو صحیح موقع پر سود سمیت ہم لوٹاتے ہیں، پھر چاہے وہ آن فیلڈ ہو یا آف فیلڈ‘‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے لکھا تھا ’’پاکستان زندہ بھاگ، واپسی گھر کی فلائٹ محفوظ ہو‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر