انگلش کپتان نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ورلڈکپ میں پاکستان کو ہرانے کے لیے پر امید ہیں۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیگ میچز جاری ہیں جس میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 11 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔
میچ سے قبل ہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے
ان کا کہنا تھا ’’ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ ہماری ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بناکر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پر امید ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے، میرے خیال سے سب پریشان ہیں اور کھلاڑی انتھک محنت کررہے ہیں‘‘۔
جوز بٹلر نے مزید کہا ’’ہم اس طرح کا کھیل پیش نہیں کرسکے جس طرح ہم کھیلنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کے خلاف اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے‘‘۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں 6 شکستوں کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے انہیں یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے جب کہ قومی ٹیم کو یہ میچ صرف جیتنا ہی نہیں بلکہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 287 رنز سے جیت حاصل کرنی ہوگی یا پھر دیے گئے ہدف کو 2.4 اوورز میں مکمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ ان کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
