Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز یا رضوان، دورہ آسٹریلیا پر وکٹ کیپر کون ہوگا؟ شان مسعود نے بتادیا

Now Reading:

سرفراز یا رضوان، دورہ آسٹریلیا پر وکٹ کیپر کون ہوگا؟ شان مسعود نے بتادیا

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وکٹ کیپر کے حوالے سے کھل کر بتادیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے بطور وکٹ کیپر وہ ہماری پہلی پسند ہوں گے۔

بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی جس میں انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ’’سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سیریز کے بہترین کھلاڑی تھے، انہوں نے سری لنکا میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم میں اپنی جگہ پکی کی جب کہ وہی ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر ہیں‘‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے محمد رضوان کے بطور بیٹر آسٹریلیا میں ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’بطور بیٹر ہمیں محمد رضوان کی ضرورت پیش آسکتی ہے کیونکہ آسٹریلیا میں ان کا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’جب پاکستان نے پچھلے مرتبہ ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے‘‘۔

Advertisement

شان مسعود نے کہا کہ ’’ہم آسٹریلیا جاکر پہلے وہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے اور پھر اپنی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے‘‘۔

کپتان نے مزید کہا ’’آسٹریلیا میں ہمیں ایسی صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب ہمیں ایک اسپنر کو چھوڑ کر ایک اضافی بلے باز کی ضرورت ہوسکتی ہے اور اس وقت میں رضوان ہمارے لیے بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں‘‘۔

Advertisement

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے روانہ ہوگی جب کہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر