Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے ذکا اشرف پر سنگین الزامات عائد کردیے

Now Reading:

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے ذکا اشرف پر سنگین الزامات عائد کردیے
ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، پوری ٹیم متحد ہے، ذکاء اشرف

ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، پوری ٹیم متحد ہے، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف عہدے کا غلط استعمال سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف مینجمنٹ کمیٹی کو ایک ای میل ارسال کی ہے جس کی کاپیاں انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھی بھیجی ہیں۔

انہوں نے ای میل میں کہا کہ ذکا اشرف بورڈ کے روز مرہ کے معاملات کو چلانے کے اپنے مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔ ذکا اشرف نے وزارت بین الصوبائی رابطے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بورڈ کے انتخابات نہیں کروائے جس کے تحت بورڈ کے مستقل چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا۔

ای میل میں کہا گیا کہ ذکا اشرف نے اپنے سرٹیفکیٹس بھی فراہم نہیں کیے جو چیئرمین پی سی بی کے لیے لازمی ہیں، ذکا اشرف نے اپنے بیٹے چوہدری محمد خان کو بورڈ کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی اجازت دی۔

خیال رہے کہ ذوالفقار ملک نے ذکا اشرف کے خلاف ای میل ایسے وقت میں کی ہے جب 5 نومبر کو ذکا اشرف کی بطور قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی 4 ماہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے۔

Advertisement

ذوالفقار ملک کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں کچھ سنگین غلط کاریاں اور غیر قانونی چیزیں نوٹ کیں جس کے لیے اس ای میل کے تحت موجودہ دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے زیادہ تر ممبران کی منظوری کے بغیر کیے گئے غیر قانونی اور غلط فیصلوں سے خود کو الگ کرنا چاہتا ہوں۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا جیسے کہ چیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر