ورلڈکپ میں پاکستانی اسپنرز کی ناقص کارکردگی پر چیف سلیکٹر کا موقف سامنے آگیا
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ورلڈکپ میں پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی ٹیم ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو گزشتہ 3،4 سالوں سے باقاعدگی سے کھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے دوسرے اسپنرز کو بھارت کے دورے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا موقع نہیں ملا۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی اسپنرز شاداب خان اور محمد نواز سمیت اسامہ میر نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
پاکستان کے مین اسپنرز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کپتان بابر اعظم نے پارٹ ٹائم اسپنر افتخار احمد اور آغا سلمان کو استعمال کیا لیکن وہ بھی ناکام رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
