
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں مقامی نیوزی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا ’’ذکاء اشرف صاحب آپ کسی کلب کے چیئرمین نہیں ہیں بلکہ آپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں کو دیکھنا چاہیے۔ میں حیران ہوں کہ وہ میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کرکے کہہ رہے ہیں کہ کون ان کے بارے میں کیا بات کررہا ہے‘‘۔
https://twitter.com/syedaliimran/status/1719364783965675619?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1719364783965675619%7Ctwgr%5E92abf5b71694c84536172928dd232c51b56ad130%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fshahid-afridi-brutally-slams-pcb-chief-zaka-ashraf
ان کا کہنا تھا ’’خدا کے لیے آپ چیئرمین ہیں بس نتائج دیں اور اپنا کام کریں، لوگ آپ کے بارے میں صرف اس لیے بات کر رہے ہیں کہ آپ انہیں یہ موقع دے رہے ہیں، ذکاء اشرف صاحب آپ اپنا کام کریں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی بابر اعظم کی ذاتی چیٹ لیک کرنے کی مذمت
سابق کپتان نے کہا ’’ٹیم ورلڈ کپ کھیل رہی ہے اور آپ ایک کے بعد ایک بیانات دے رہے ہیں، کبھی آپ بابر کے بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں تو کبھی کسی دوسرے کے بارے میں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’ذکاء اشرف صاحب خدا کے لیے پہلے اپنی کرسی کو مضبوط کریں اور غیر ضروری بیانات دینے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں‘‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی ذاتی واٹس اپ چیٹ لیک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو اخلاقیات کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News