
انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کا انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے میچز جاری ہیں جس میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جس سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔
بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلی میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
کولکتہ پہنچنے کے بعد اب ان کا مقامی اسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا ہے جب کہ قومی کھلاڑی شاداب خان پہلے ہی انجرڈ ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چوٹ لگنے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو 11 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جب کہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کے لیے قومی ٹیم کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔
انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھی قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا مشکل نظر آرہا ہے تاہم قومی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ افغانستان کے میچز کے نتائج پر منحصر ہے۔
اگر افغانستان اگلے دونوں میچز ہار جائے اور نیوزی لینڈ بھی اپنا اگلا میچ ہار جائے تو پاکستان کوالیفائی کرجائے گا یا اگر نیوزی لینڈ میچ جیت جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان رن ریٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا اس وقت رن ریٹ 0.036 ہے جب کہ نیوزی لینڈ کا 0.398 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News