پاکستان کے لیے قدرت کا نظام متحرک، نیوزی لینڈ کے اگلے میچ میں بارش کا امکان
ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے اگلے میچ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ 9 نومبر کو سری لنکا کے خلاف بنگلورو میں شیڈول ہے جس میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ سے قبل موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جب کہ آج بنگلورو میں تیز بارش ہوئی جس کے باعث پانی فٹ تک کھڑا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا اور افغانستان سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں اور آؤٹ فیلڈ کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگر بارش کے باعث میچ کو ختم کردیا جاتا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملے گا اور اگر پاکستان اپنا اگلا میچ انگلینڈ کو مار دے تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
اگر نیوزی لینڈ یہ میچ گیا تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں کیونکہ پھر رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ اب تک پاکستان سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا جو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
