
محمد حفیظ نے امپائرنگ میں غلطیوں کی نشاندہی کردی
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد محمد حفیظ نے امپائرنگ میں غلطیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی جس کا دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کے نام رہا ہے۔
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کا متنازع آؤٹ، امپائرنگ پر شدید تنقید
میچ کے دوران امپائرنگ میں کئی غلطیاں نظر آئیں جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جب کہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کے آؤٹ کے فیصلے نے نئے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔
میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر محمد حفیظ نے آسٹریلوی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی اور جیت کی کوشش کے لیے پاکستان ٹیم کی ہمت، ارادے اور جذبے کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا ’’سب سے پہلے میں آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان ٹیم نے جیت کے حصول کے لیے جس ہمت، ارادے اور جذبے کا مظاہر کیا، بطور مینجر مجھے اس پر فخر ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’بطور ٹیم ہم نے بہت غلطیاں کیں جسے ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن غلط امپائرنگ اور ٹیکنالوجی نے نتائج کو متاثر کیا، مستقبل کے میچز کے لیے ہمیں ان چیزوں کو ٹھیک کرنا ہوگا‘‘۔
محمد حفیظ کہتے ہیں ’’اگر ہم پورے کھیل کا تجزیہ کریں تو امپائرز کے بہت ہی متضاد فیصلے تھے، ہم سب اس کھیل کی بنیادی باتیں جانتے ہیں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ حقیقی کرکٹ کے مقابلے میں ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے لہذا ہمیں اس شعبے میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’میں کھیل میں ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہوں لیکن اگر اس سے شک اور الجھن پیدا ہوتی ہے تو یہ قابل قبول نہیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News