Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر حمزہ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کمزوری ڈھونڈ نکالی

Now Reading:

میر حمزہ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کمزوری ڈھونڈ نکالی
میر حمزہ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کمزوری ڈھونڈ نکالی

میر حمزہ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کمزوری ڈھونڈ نکالی

پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کمزوری کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں جاری ہے اور تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ انہیں پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا نے جب دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے ان کے ٹاپ آرڈر کو کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور صرف 16 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

Advertisement

بعد ازاں مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور 153 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔

مچل مارش 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے کچھ دیر بعد ہی 187 کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ بھی 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہوں نے اپنی سوئنگ اور سیون سے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔

میچ کے بعد میر حمزہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میں اپنی بنیاد پر رہا جب کہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے شاندار تھی اور میں نے اپنی اسکلز کو خوب استعمال کیا‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’جب کوئی نیا بلے باز پچ پر آتا ہے اور اگر آپ گیند کو دونوں جانب سے سوئنگ کرسکتے ہوں تو یہ ہمارے لیے اچھا موقع ہوتا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میر حمزہ اور شاہین کی شاندار بولنگ پر فیلڈرز نے پانی پھیر دیا

ان کا کہنا تھا ’’ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب وہ پچ پر آئے تو انہیں لگا آؤٹ سوئنگ ہوگی جب کہ میں نے انِ سوئنگ کرنے کی کوشش کی‘‘۔

میر حمزہ کہتے ہیں ’’میرے خیال میں ایک بولر اپنی خوبیوں اور مہارتوں کو اچھی طرح سے جانتا ہے، کچھ بولر سیون اور سوئنگ کے لیے مشہور ہیں جب کہ کچھ بولر اپنی تیز رفتاری سے بلے باز کو پریشان کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بلے باز کو پریشان کرنا اہم ہے، چاہے وہ آپ تیز رفتاری سے کریں یا پھر سیون یا سوئنگ سے جب کہ میں اپنی صلاحیتوں کو بخوبی جانتا ہوں اور اسی طرح پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر