
محمد حفیظ کی تنقید پر کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل
محمد حفیظ کی جانب سے کیبرا پچ پر تنقید کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں پریکٹس میچ ہوا جس پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پچ پر تنقید کی۔
محمد حفیظ نے حیرت اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اب تک کی آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیموں کے لیے سب سے سست ترین پچ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ آسٹریلیا میں انتظامات سے حیران، مایوسی کا اظہار کردیا
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قسم کے انتظامات کی توقع نہیں تھی لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں اور ہم یہاں آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے آئے ہیں۔
محمد حفیظ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے کہتے ہیں ’’پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ سے پاکستانی بیٹر کو آسٹریلوی کنڈیشن کو سمجھنے میں مدد ملی لیکن بدقسمتی سے خراب موسم کے باعث میچ مکمل نہیں ہوسکا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھا اسکور دیکھنے کو ملا، یہ سیریز پاکستان ٹیم کو بہترین تیاری کے ساتھ اعتماد بڑھانے میں مدد دے گی جب کہ کپتان کی غیر معمولی 200 رنز کی پرفارمنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’ہم پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف پچھلا مقابلہ واقعی قابل ذکر تھا‘‘۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کہتے ہیں ’’گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی تو پاکستانی شائقین کی جانب سے ناقابل یقین حمایت متاثر کن تھی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’ہمیں اس سیریز کے لیے پاکستانی شائقین کی جانب سے ذبردست حمایت کی توقع ہے اور ہمیں پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں انہیں بھرپور انداز میں دیکھ کر خوشی ہوگی‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبرن میں ہوگا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں شیڈول ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News