Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا نمائشی ٹی ٹین میچز کروانے کا منصوبہ

Now Reading:

پی سی بی کا نمائشی ٹی ٹین میچز کروانے کا منصوبہ
پی سی بی کا نمائشی ٹی ٹین میچز کروانے کا منصوبہ

پی سی بی کا نمائشی ٹی ٹین میچز کروانے کا منصوبہ

پی سی بی نے اگلے ماہ مینز اور ویمنز کے چھ ٹی ٹین نمائشی میچز راولپنڈی میں کروانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی ٹی ٹین لیگ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسی سلسلے میں اگلے ماہ راولپنڈی میں چھ نمائشی میچ کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

نمائشی میچ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جب کہ انگلش کاؤنٹی کلب مڈل سیکس بھی اس میں شراکت دار ہوگا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے حالیہ بیان میں ٹی ٹین لیگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق اب اس پر ٹھوس اقدامات شروع کردیے گئے ہیں اور راولپنڈی کو ممکنہ میزبان شہر کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد میچز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی دستیاب ہوں اور شائقین کو مصروف رکھا جاسکے۔

نمائشی میچز کے انعقاد کا مقصد عوام کی دلچسپی کا بھی اندازہ لگانا ہے اور ان میچز کو ملنے والی پذیرائی ہی مستقبل کے فیصلوں پر اثر انداز ہوگی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت نمائشی میچز سمیت متعدد تجاویز زیر غور ہیں اور ذکاء اشرف ٹی ٹین لیگ کا کامیابی سے انعقاد کرکے اپنی شناخت چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ذکاء اشرف نے اپنی پچھلی مدت کے دوران ہی پی ایس ایل کا پراجیکٹ شروع کیا تھا جو اس وقت تو ناکام ثابت ہوا تاہم ان کے بعد ذمہ داری سنبھالنے والے نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر