Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اور رضوان کو آرام دینے سے متعلق خبروں پر کامران اکمل کا ردعمل

Now Reading:

بابر اور رضوان کو آرام دینے سے متعلق خبروں پر کامران اکمل کا ردعمل
بابر اور رضوان کو آرام دینے سے متعلق خبروں پر کامران اکمل کا ردعمل

بابر اور رضوان کو آرام دینے سے متعلق خبروں پر کامران اکمل کا ردعمل

بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نیپال نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے جارہا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کامران اکمل نے کہا ’’ ٹیم مینجمنٹ یا سلیکشن کمیٹی میں سے کسی نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بابر اور رضوان کو آرام دینے کی بات نہیں کی‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام دینے کی مخالفت کس نے کی؟

انہوں نے کہا ’’پاکستان نیپال نہیں نیوزی لینڈ جارہا ہے جہاں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘‘۔

شان مسعود کی کپتانی سے متعلق کامران اکمل نے کہا ’’جب کسی کو بھی قیادت یا کوچنگ کی ذمہ داری دی جائے تو اسے چھ سے آٹھ ماہ کا وقت دیا جائے اور پھر اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے‘‘۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 12 جنوری سے ہونے جارہا ہے جب کہ پہلا میچ آکلینڈ میں شیڈول ہے۔

Advertisement

دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کراسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ 21 جنوری کو کراسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔

Advertisement

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر