Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ کا حصہ ہوں گی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ کا حصہ ہوں گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ کا حصہ ہوں گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ کا حصہ ہوں گی

آئندہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل ہی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے جب کہ اس دوران سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

2013 کے بعد سے ہی ہر آئی سی سی ایونٹ میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا جارہا ہے اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے اس ایونٹ میں بھی دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر کا پاک بھارت شائقین کو مشورہ

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرا نیوریارک میں کروانے پر اتفاق کیا ہے جو آئزن ہاور پارک میں کھیلا جائے گا جو کہ نیوریارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئس لینڈ میں واقع ہے۔

پاک بھارت مقابلے کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے جب کہ ٹی وی ناظرین کی خاطر بھارتی میچز امریکی وقت پر علی الصبح کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں کل 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپس میں سے دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 جون سے 30 جون کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر