Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں شمالی علاقہ جات میں نظر آرہے ہیں، جہاں سے انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

Advertisement

فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ان کی مسکراہٹیں انمول ہیں!‘‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جب کہ اس موقع پر قومی کرکٹر نے نیلے رنگ کی ٹوپی اور سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے پر حارث رؤف کی مشکلات میں اضافہ

Advertisement

خیال رہے کہ حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اگر حارث رؤف دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہوتے تو وہ بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکتے تھے کیونکہ اس کا آغاز 13 دسمبر سے ہونا ہے جو 4 فروری تک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر