Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح

Now Reading:

انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح
انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح

انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح

دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیاکپ میں افغانستان کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح حاصل کرلی ہے۔

انڈر 19 ایشیاکپ کا نواں میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 83 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 304 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سے اننگز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، شمائیل حسین 75 اور شاہزیب خان 79 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے بشیر احمد اور فریدون داؤد زئی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ خلیل احمد اور ںصیر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز ناکام ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ وکٹ کیپر نعمان شاہ نے سب سے زیادہ 54 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

علاوہ ازیں وفیح اللہ تارا خیل 32، فریدون داؤد زئی 32 اور کپتان نصیر خان نے 26 رنز اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ اور طیب عارف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور خبیب خلیل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے انڈر 19 ایشیاکپ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کی ہیں جب کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر