Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹنگ: فرنچائزز نے بڑے کھلاڑی منتخب کرلیے

Now Reading:

پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹنگ: فرنچائزز نے بڑے کھلاڑی منتخب کرلیے
پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹنگ: فرنچائزز نے بڑے کھلاڑی منتخب کرلیے

پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹنگ: فرنچائزز نے بڑے کھلاڑی منتخب کرلیے

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی پلیئر ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے کھلاڑی منتخب کرلیے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں منعقد ہورہی ہے جس میں فرنچائزز کے مالکان، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سمیت کھلاڑی شریک ہیں۔

ڈرافٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا دلچسپ مرحلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جب کہ فرنچائزز نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے پک میں ڈیوڈ ولی، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور پشاور زلمی نے نور احمد کو پک کیا ہے۔

Advertisement

پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے رسی ون ڈر ڈوسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارڈن کاکس جب کہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز اور محمد نواز کو پک کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

ڈائمنڈ کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملان، پشاور زلمی نے آصف علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹائمل ملز، کراچی کنگز نے ٹم سائفلٹ اور لاہور قلندرز نے صاحبزادہ فرحان کو پک کیا۔

گولڈ کیٹیگری

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں نوین الحق کو منتخب کیا جب کہ ملتان سلطانز نے ریزا ہنڈرکس اور ریس ٹوپلے کا انتخاب کیا۔

سلور کیٹیگری

پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، ملتان سلطانز نے طیب طاہر، لاہور قلندرز نے محمد عمران جونیئر، ملتان سلطانز شاہ نواز دھانی، کراچی کنگز نے محمد عامر خان اور پشاور زلمی نے عارف یعقوب کا انتخاب کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں اسلام یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ اور سلمان علی آغا، لاہور قلندرز نے احسن بھٹی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سجاد علی جونیئر اور ملتان سلطانز نے محمد کو پک کیا۔

سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان قادر، لاہور قلندرز نے ڈین لورینس، ملتان سلطانز نے عثمان خان، پشاور زلمی نے عمیر آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے قاسم اکرم جب کہ کراچی کنگز نے انور علی کا انتخاب کیا۔

چوتھے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے عرفات منہاس، پشاور زلمی نے ڈین موسلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شہاب خان کو پک کرلیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر