نیوزی لینڈ سیریز؛ وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ بتادی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ بتادی۔
وہاب ریاض کی سربراہی میں 13 دسمبر کو لاہور میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023 تا 24 میں پرفارمنس پر غور کرے گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ کی فاتح ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ذکاء اشرف کا خصوصی تقریب کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔
دوسرا میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں ہوگا جب کہ تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
