
پاکستان کی ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
شوٹنگ کے میدان سے بڑی خبر آگئی، پاکستان کی ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
کشمالہ طلعت نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں آج سے شروع ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔
کشمالہ طلعت سے قبل جی ایم بشیر اور گلفام جوزف بھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
کشمالہ طلعت رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News