
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے نیا انکشاف کردیا
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے علیحدگی ہو گئی ہے جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دلہا دلہن کے لباس میں دکھایا جارہا ہے۔
Advertisementmake it happen lala pic.twitter.com/EmFRqx6Pdz
— Chango Tarlie (@owl_corner) January 20, 2024
حقیقت میں یہ تصویریں جعلی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین نے طنز و مزاح کے ارادے سے بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل کردی ہیں۔
ثانیہ مرزا کا نام محمد شامی سے جوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ محمد شامی کی بھی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے۔
دوسری جانب سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دولت سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News