Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن عامر جمال کے نام، پاکستان نے 313 رنز بنالیے

Now Reading:

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن عامر جمال کے نام، پاکستان نے 313 رنز بنالیے
سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن عامر جمال کے نام، پاکستان نے 313 رنز بنالیے

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن عامر جمال کے نام، پاکستان نے 313 رنز بنالیے

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا و آخری ٹیسٹ سڈنی میں کھیلا جارہا ہے جس کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

عامر جمال نے نہایت عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی بدولت 97 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1742463700022562947

علاوہ ازیں محمد رضوان نے 103 گیندوں پر 88 رنز بنائے، آغا سلمان نے 67 گیندوں پر 53 رنز بنائے جب کہ کپتان شان مسعود 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

سابق کپتان بابر اعظم نے 26 رنز کی اننگز کھیلی اور ساجد خان 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جب کہ میر حمزہ 7 اور سعود شکیل نے صرف 5 رنز اسکور کیے۔

ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب کوئی رنز نہ بناسکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ عبداللہ شفیق اور حسن علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مچل اسٹارک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ جاش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر