Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابرار کی انجری، میڈیکل رپورٹ میں لاپرواہی کا انکشاف

Now Reading:

ابرار کی انجری، میڈیکل رپورٹ میں لاپرواہی کا انکشاف
ابرار کی انجری، میڈیکل رپورٹ میں لاپرواہی کا انکشاف

ابرار کی انجری، میڈیکل رپورٹ میں لاپرواہی کا انکشاف

ابرار احمد کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں ان کی جانب سے لاپرواہی برتنے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے ابرار احمد عرق النسا یعنی (شیاٹک) کی بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹانگوں میں درد اور جھنجھناہٹ محسوس کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مسٹری اسپنر کو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پہلی بار اپنے دائیں کولہے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث ان کا فوری ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔

Advertisement

میڈیکل پینل کی جانب سے ابرار احمد کی بیماری کے خاتمے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا تھا جس پر انہوں نے لاپرواہی کی اور ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر انداز کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ایک بار پھر ہدایات پر عمل کرنے کو کہا تھا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے بتائی گئی ہدایات پر پھر سے مکمل عمل نہیں کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ابرار احمد پہلے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے جس کے بعد اب وہ دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہوچکے ہیں جب کہ اِن دنوں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی انجری پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر