عثمان خواجہ شاہین کی حمایت میں سامنے آگئے
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ شاہین آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ سڈنی میں جاری ہے جب کہ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جب کہ عدم شمولیت پر آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمنٹیٹر بھی شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے کیونکہ اس کی وجہ سے فٹنس پر اثر پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی پچھلی انجری کو دیکھتے ہوئے انہیں آرام کی ضرورت ہے جب کہ سیریز کے دوران ہمارے بولرز بھی آرام کرتے ہیں۔
عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی قدر نہیں کرتا لیکن انجری کے بعد واپسی پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا آسان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: امام ڈراپ، شاہین کو آرام دے دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ حقائق جاننا ضروری ہیں اور ایسا لگتا ہے ٹیم مینجمنٹ شاہین آفریدی کو انجری سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ میں نہ کھلانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
