برطانوی کرکٹ لیگ میں نسیم شاہ کی دھوم مچ گئی
پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
برطانوی لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کے ڈرافٹ میں 8 ٹیموں کے فرنچائزرز نے 32 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز شامل تھے، برمنگھم فونکس نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کرلیا۔
نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ، پاکستانی روپے میں یہ معاوضہ ساڑھے چار کروڑ روپے بنتا ہے ۔
عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔
عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضہ پر سائن کیا۔
برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کا چوتھا ایڈیشن رواں سال جولائی میں شروع ہوگا، جس میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
