قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی ہے۔
منگنی کی یہ سادہ تقریب واہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی اور سابق کپتان وقار یونس نے بھی شریک کی۔
سوشل میڈیا پر منگنی کی تقریب کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹ کے حلقوں سے ان کے لئے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
