Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی20 ورلڈکپ 2024: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی

Now Reading:

ٹی20 ورلڈکپ 2024: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی
ٹی20 ورلڈکپ

ٹی20 ورلڈکپ 2024: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

امریکی شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا، کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 195 رنز کا بڑا ہدف امریکا نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کینیڈین بیٹرز کی بیٹنگ

ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے امریکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز اسکور کیے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنز اور نکولس کرٹون نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ارون جانسن نے 23 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی پہلی وکٹ جلد گر گئی۔

امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

امریکی بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ

میزبان ٹیم کی جانب سے اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور کپتان مونانک پٹیل 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، تاہم اینڈریو گوس اور آرون جونز نے 131 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آرون جونز نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 40 بالز پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ اینڈیو گوس نے 46 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے شاندار بیٹنگ پر آرون جونز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء، نکھل دتہ اور ڈلون ہیلیگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں آج گیانا میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر