Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی

گیانا: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 174 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جبکہ جونسن چارلس نے 44 رنز بنائے اور آندرے رسل 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ کپتان رومین پاول 23، نکولس پورن اور شیرفین ردرفورڈ نے 22-22 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوور میں 39 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز دے کر 5 وکٹ حاصل کیں جبکہ الراری جوزف نے 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک ایک وکٹ روماریو شیفرڈ اور گداکیش موتی کے حصے میں آئی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیل کر 2 کامیابیاں حاصل کر چکا ہے جبکہ یوگنڈا نے 3 میں سے ایک میچ جیتا ہے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کے فرائض رومن پاول سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، جونسن چارلس، نکولس پورن، روسٹن چیز، شرفین رتھرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گڈکیش موتی شامل ہیں۔

یوگنڈا کا اسکواڈ

Advertisement

یوگنڈا کی ٹیم کی قیادت برین مسابا کر رہے ہیں، راجر موکاسا، سمن سیسازی، روبنسن اوبایا، ریاضت علی شاہ، الپیش رامجانی، دنیش ناکرانی، جما میاگی، کنیتھ ویسوا، کوسمس کیوتا اور فرانک نسوبوگا سکواڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر