
ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل آئیں گی۔
2009 کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان کی ہی قیادت میں پاکستان چیمپئنز کی ٹیم میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، عبدالرزاق، مصباح الحق ، شعیب ملک، کامران اکمل، شرجیل خان، یاسر عرفات وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان اور عامر یامین شامل ہیں۔
انڈیا چیمپئنز کی ٹیم کی قیادت یوراج سنگھ کررہے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روبن اتھاپا، امباتی رائدو، ونے کمار، ونے کمار، نمن اوجھا، یوسف پٹھان، سریش رائنا، آر پی سنگھ، راہول شرما، دھول کلکرنی، انوریت سنگھ، راہل شکلا، پون نیگی اور گرکیرات سنگھ من شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News