پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان 21 اگست سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا پہلا میچ راولپنڈی جب کہ دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے 5 کمنٹیٹر اور ایک پریزینٹر کا اعلان کردیا ہے، کمنٹری پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازد خان، نک کومٹن اور عروج ممتاز شامل ہیں جب کہ سکندر بخت کو بریزینٹر کی خدمات انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا و آخری ٹیسٹ 30اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
