Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتداء

Now Reading:

شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتداء
شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتداء

شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتداء

کراچی: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتداء کل سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ہونے جارہی ہے۔

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم بدھ کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کا آعاز کرے گی، دوسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس نے چیمپئن شپ میں دو سیریز کھیلی ہیں، سری لنکا کے خلاف پاکستان نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ  آسٹریلیا کے خلاف انہیں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اس سیزن میں نو ٹیسٹ میچز کھیلے گا جو 1998-99 کے بعد سے اس کا مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہے۔ ان میں سے سات ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف دو، اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف تین اور اگلے سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ دو ٹیسٹ میچز جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں جو دسمبر/ جنوری میں جنوبی افریقہ میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔ یہ شان مسعود کا بطور کپتان ہوم سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہوگا جس سے ٹیم کے لیے ریڈ بال کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر براہ راست نشر ہونے والے اس میچ میں ٹاس ساڑھے نو بجے ہوگا اور میچ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔

شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹیں انتہائی معمولی قیمت پر رکھی گئی ہیں اور PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔ مزید برآں شائقین فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں جو  پیر سے ایوی ایشن گراؤنڈ میں واقع ٹکٹ بوتھ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ پر دستیاب ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کے لیے میچ جیتے۔ ہم اس سیریز اور آنے والے  سیزن کے لیے ُپرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے چین ہے۔ ہمارے بولرز  بیس وکٹیں لینے اور ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ایک مصروف سیزن کی تیاری کرنی ہے اور ہم اچھی کارکردگی کے لیے ُپرعزم ہیں۔

Advertisement

شان مسعود نے بتایا کہ سیریزسے قبل  ہمارے کچھ اچھے ٹریننگ سیشن ہوئے اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت محنت کی۔ ہوم گراؤنڈ میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کپتانی کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے اور میں اس ٹیم کو آگے لے جانے کی پوری کوشش کروں گا۔

بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا ہے کہ ہم پی سی بی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لاہور میں پریکٹس کرانے میں ہماری مدد کی۔ ہمارے وہاں دو سیشن ہوئے اور مجھے امید ہے کہ کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

بنگلا دیش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں بڑی صلاحیت ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ بہت اہم ہے۔ بنگلا دیش اے اور شاہینز کے درمیان سیریز نے ہمارے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ لگانے میں مدد کی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلا دیش اسکواڈ

Advertisement

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفیق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ اسٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو (آن فیلڈ امپائرز)، مائیکل گف (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری) ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر