
دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو پھر جکڑلیا
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم 274 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بنگلہ دیشی بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم 85.1 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 58 ، شان مسعود 57 جبکہ سلمان آغا 54 رنز بنا سکے۔
بابر اعظم 31، محمد رضوان 29، سعود شکیل 16، اور خرم شہزاد نے 12 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ناہد رانا اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنا لیے ہیں۔
شادمان اسلام 6 اور ذاکر حسین صفر پر کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News