Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ نہیں مل رہا، نسیم شاہ کا پنڈی پچ پر شکوہ

Now Reading:

ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ نہیں مل رہا، نسیم شاہ کا پنڈی پچ پر شکوہ
ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ نہیں مل رہا، نسیم شاہ کا پنڈی پچ پر شکوہ

ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ نہیں مل رہا، نسیم شاہ کا پنڈی پچ پر شکوہ

راولپنڈی: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پنڈی اسٹیڈیم کی پچ پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ لینا چاہیے تھا جو نہیں مل رہا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کافی سیریز میں اس طرح کی پچز مل رہی ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ نئی بال کے بعد پچ مدد نہیں کررہی تھی، اتنی مدد نہیں ملی جتنی امید کی جا رہی تھی جب کہ کچھ بولنگ بھی اتنی اچھی نہیں ہوئی۔

نسیم شاہ  مزید کہتے ہیں کہ سوچا یہ تھا کہ فاسٹ بولر کو پچ مدد کرے گی لیکن اس پچ پر زیادہ بریک ہونے کے چانسز نہیں ہیں، جب پچ  گرین ہے تو ریورس سوئنگ تھوڑا مشکل ہے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ لینا چاہیے تھا جو نہیں مل رہا۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ الحمدللہ ہم نے دو دن اچھی بیٹنگ کی، ہم ایک اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے لئے میچ جیتنے کا بہت اچھا چانس ہے۔

Advertisement

مہدی حسن میراز کہتے ہیں کہ کل پہلے سیشن میں جلدی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، میری اور موشی کی اچھی پارٹنرشپ ہوئی اور ہم ایک عرصہ کے بعد اتنا بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے جب کہ جو کھلاڑی اچھا نہیں کھیل رہے تھے انہوں نے بھی رنز کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر