
چیمپئنز ٹرافی 2025: چیئرمین پی سی بی کی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میٹنگ کی جس دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ اور اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ چیئرمین پی سی بی نے تیاریوں کے سلسلے میں فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا ’’دنیا کے بڑی ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کرنے جارہی ہیں لہذا ہماری تیاری بھی اسی کے مطابق ہی ہونی چاہیے‘‘۔
انہوں نے حکام پر زور دیا ’’اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں تیزی لائیں تاکہ مقررہ مدت میں کام مکمل ہوسکے اور شائقین کرکٹ کے لیے تجربے کو بہترین بنایا جاسکے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’ایک بار جب تزئین و آرائش مکمل ہوجائے گی تو شائقین کرکٹ میچز سے اور زیادہ لطف اندوز ہوں گے‘‘۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے فیصل آباد کے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش سے متاثر ہوکر جلد پی ایس ایل میچز کروانے کا بھی اشارہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News