Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار یونس ڈومیسٹک لیول پر کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کے لیے پرامید

Now Reading:

وقار یونس ڈومیسٹک لیول پر کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کے لیے پرامید
وقار یونس ڈومیسٹک لیول پر کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کے لیے پرامید

وقار یونس ڈومیسٹک لیول پر کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کے لیے پرامید

لاہور: سابق کوچ و کپتان وقار ہونس کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جو کمی کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل لیول پر ہے اسے ڈومیسٹک پر ٹھیک کریں۔

پی سی بی چیمپئنز ایونٹ کی ٹیم لائنز کے مینٹور وقار یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی تو انہوں نے چیمپئنز کپ کی بات کی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کرکٹ کو بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس بار رول انٹرنیشنل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کے ساتھ ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جو کمی کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل لیول پر ہے اسے ڈومیسٹک پر ٹھیک کریں۔ ابھی اسکواڈ سے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ٹیم کا کون کپتان ہوگا، وقت کے ساتھ اندازہ ہوگا۔

وقار یونس نے بتایا کہ اسپنرز اور فاسٹ بولرز کے مسائل پر ضرور کام کریں گے، اب جو انٹرنیشنل کرکٹ میں سلیکٹ ہونے کے لئے ایک راستہ بنے گا اس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا، پہلے سال کچھ مسائل نظر آئیں گے لیکن مسقبل میں وہ چیزیں بہتر ہوں گی۔

مینٹور کا کہنا تھا کہ اگلے سال چیمپئنزکپ کی اہمیت زیادہ ہوگی، ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے پولش کرنے کی ضرورت ہے لہذا اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر کام کیا جائے گا۔

Advertisement

وقار یونس کہتے ہیں کہ چمیپئنز کپ ایک ٹورنامنٹ ہے، چیزیں بہتر کرنے میں وقت لگے گا، میرے وعدے کرنے سے چیزیں بہتر نہیں ہوں گی۔ کھلاڑیوں میں جو کمی ہیں ان کو پورا کرنا ہوگا تاکہ کرکٹ میں بہتری آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے اور پھر ان کو ریجن کرکٹ بھی کھلائی جائے گی، آج سے دس سال پہلے کہا تھا کہ ڈومیسٹک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر