گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ہی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے پی سی بی نے فوری منظور کرلیا۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیری کرسٹن کی تعیناتی کے وقت پی سی بی نے انہیں مکمل اختیارات دینے اور سلیکشن کے معاملات میں بھی اختیارات دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیری کرسٹن اختیارات کے بغیر کوچنگ کے حق میں نہیں تھے جب کہ پی سی بی اور ان کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات تھے جب کہ وہ سلیکشن میں ووٹنگ کا اختیار واپس لینے سے خوش نہیں تھے۔
اختلافات کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بنی کہ گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران ہوم ورک کیا تھا جب کہ سلیکٹرز نے ان کے تجویز کردہ اسکواڈ میں بھی تبدیلیاں کیں۔
واضح رہے کہ گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
