Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی عمان کو شکست

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی عمان کو شکست
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی عمان کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی عمان کو شکست

عمان: اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیاکپ کے گروپ بی کا اہم میچ عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستان شاہینز اور عمان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے قاسم اکرم  48 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جب کہ روحیل نذیر 41 اور عرفات منہاس 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں عمان کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز ہی اسکور کرسکی۔

Advertisement

عمان کی جانب سے وسیم علی نے 28 رنز اسکور کیے اور کپتان جتیندر سنگھ 24 رنز اسکور کرسکے لیکن اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام ثابت ہوئے۔

پاکستان شاہینز کی جانب زمان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہ نواز دھانی، سفیان مقیم، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی جب کہ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر