
بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ڈراپ کردیا گیا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ڈراپ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، بابراعظم کوقومی اسکواڈ سے ریلیزکردیا گیا ہے، وہ آج شام واپس لاہورپہنچیں گے۔
پی سی بی نے انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم کےاسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ابراراحمد بخارکے باعث سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News