Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Now Reading:

انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
بین اسٹوکس انجری کے باعث بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر، انگلش میں ٹیم میں کئی تبدیلیاں

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔

انجری کے باعث انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے تاہم ابھی تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

Advertisement

تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت کی امید ظاہر کی جارہی تھی جب کہ انہیں اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر، دوسرا 15 سے 19 اکتوبر جب کہ تیسرا و آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی کپتانی شاہ مسعود کے سپرد کی گئی ہے۔

قومی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، ابرار احمد، میر حمزہ، محمد ہریرہ، نعمان علی، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، زاہد محمود اور شاہین آفریدی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر