چیمپئنز ٹرافی 2025؛ آئی سی سی پی سی بی کی تیاریوں سے مطمئن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی بورڈ ممبران کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ تینوں مجوزہ مقامات پر تزئین و آرائش کا کام ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کے اراکین کو پاکستان کو دورہ کرنے اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کی بھی دعوت دی گئی ہے جب کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
فائنل سمیت 7 میچز لاہور میں ہوں گے، کراچی میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
